شہنشاہ پنجاب صحت کے بجٹ کو اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں،میاں محمودالرشید
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کومفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی
ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے پنجاب کے تاجروں اور مخیر حضرات سے مدد مانگ لی۔ میاں میر ہسپتال کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے کہیں ایک ایک بیڈ پر دو، دو مریض ہیں، کہیں مریضوں کومفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، کہیں ایم آر آئی مشین نہیں۔
گزشتہ ایک مہینے سے حکومت کی توجہ سرکاری ہسپتالوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کے سر جوں تک نہ رینگی، انہوں نے کہا کہ اب ہسپتالوں کی حالت مخیر حضرات کے تعاون سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
محمودالرشید نے کہا کہ حکومت عمارت مکمل ہونے کے باوجود میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال نہیں کر رہی، اتنے بڑے ہسپتال میں صرف اوپی ڈی میں مریض دیکھے جا رہے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نہیں، آپریشن تھیٹر اور ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت نہیں۔
ایسے حالات میں صوبے میں صحت کی ایمرجنسی لگانے کی بجائے شہنشاہ پنجاب صحت کیلئے مختص بجٹ میں سے بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عددی اعتبار سے چھوٹی ضرور ہے لیکن حکومت یاد رکھے یہ پنجاب کی10کروڑ سے زائد آبادی کی نمائندہ ہے، متحدہ اپوزیشن کسی صورت تعلیم، صحت اور صاف پانی کے فنڈز سڑکوں پلوں پر خرچ نہیں ہونے دیگی اگر حکومت نے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.