صدارتی انتخابات میں وہی امیدوار کامیابی حاصل کرسکے گا جو امریکی عوام کو بہترمستقبل کی امید دلا نے کی اہلیت رکھتا ہو:صدراوباما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 19:37

صدارتی انتخابات میں وہی امیدوار کامیابی حاصل کرسکے گا جو امریکی عوام ..

واشنگٹن( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26-جنوری2016) صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں وہی امیدوار کامیابی حاصل کرسکے گا جو امریکی عوام کو بہترمستقبل کی امید دلا نے کی اہلیت رکھتا ہو گا‘ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے امیدواروں کے بارے میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے اپنی سابق وزیر خارجہ اور 2008 کی صدارتی دوڑ میں سخت ترین حریف ہیلری کلنٹن کی ڈھکی چھپی حمایت کی۔

صدر نے ہیلری کلنٹن کے مخالف ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر برنی سینڈرس کے لیے ’محتاط حمایت کا اظہار کیا جنہیں وہ صدارت کی شدید ضروریات پوری کرنے کا اہل سمجھنے کی بجائے ایک بااصول شخصیت کے طور پر زیادہ دیکھتے ہیں۔صدر اوباما نے اس پر کہا کہ صدارت ایک ریلے ریس کی طرح ہے اور جو بھی عہدہ صدارت سنبھالے گا وہ ان کے کام کو آگے بڑھا سکتا ہے یا اس میں سے کچھ اقدامات کو ختم کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :