امریکہ میں18سال سے کم عمر قیدیوں کو قیدتنہائی میں رکھنے پر پاپندی عائدکردی گئی
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 19:37
واشنگٹن( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار26-جنوری2016) امریکہ کے صدر براک اوباما نے وفاقی جیلوں کے نظام میں اصلاحات جاری کی ہیں جس میں 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کے لیے قید تنہائی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بالغوں کے لیے بھی اس کے استعمال کو محدود کر دیا گیا ہے۔امریکی جریدے میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں صدراوباما نے کہا کہ امریکہ میں اس وقت ایک لاکھ کے لگ بھگ افراد قید تنہائی میں ہیں اور اس کے تباہ کن اور دیرپا نفسیاتی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
امریکہ دوسرا موقع دینے والی قوم ہے مگر قید تنہائی کا تجربہ اس دوسرے موقعے کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جو رہائی پانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں وہ ملازمتیں کرنے، خاندان کے افراد میں گھلنے ملنے اور معاشرے کا فعال رکن بننے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔(جاری ہے)
امریکہ میں لگ بھگ دو لاکھ وفاقی جیلیں ہیں۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ نوعمر قیدیوں اور جیلوں کے اندر معمولی جرائم میں ملوث افراد کے لیے قید تنہائی کو ختم کرنے سے دس ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
تاہم بیورو آف پرزنز کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے صرف 26 افراد 18 سال سے کم عمر کے ہیں۔جولائی میں صدر نے قید تنہائی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا جس کے بعد محکمہ انصاف نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے صدر نے یہ حکم جاری کیا۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کئی مرتبہ جیل حکام کے پاس اس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوتا کہ وہ کچھ قیدیوں کو باقی قیدیوں سے علیحدہ کر دیں، اس وقت جب قیدیوں، عملے اور عوام کے تحفظ کا یہ واحد راستہ ہو مگر ایک پالیسی کے طور پر ہمارا خیال ہے کہ اس ضابطہ عمل کو شاذ و نادر استعمال کیا جانا چاہیئے، اس کا اطلاق منصفانہ ہونا چاہیئے اور اس پر مناسب رکاوٹ ہونی چاہیئے۔رپورٹ میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قیدیوں کو کم سے کم ضروری پابندی کے ماحول میں رکھنے اور انہیں کم پابندی کرنے والے ماحول میں واپس لانے کے واضح منصوبے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عملہ اس بات کی وضاحت کر سکنے کے قابل ہونا چاہیئے کہ کسی قیدی کو کیوں قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.