محمود الرشید نے میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے تاجروں اور مخیر حضرات سے مدد مانگ لی
لاہور سمیت پورے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے ،ہسپتالوں کی حالت مخیر حضرات کے تعاون سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 26 جنوری 2016 19:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے میو ہسپتال میں ایم آر آئی مشین اور میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال کرنے کیلئے پنجاب کے تاجروں اور مخیر حضرات سے مدد مانگ لی۔ میاں میر ہسپتال کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے کہیں ایک ایک بیڈ پر دو، دو مریض ہیں، کہیں مریضوں کومفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں، کہیں ایم آر آئی مشین نہیں۔
گزشتہ ایک مہینے سے حکومت کی توجہ سرکاری ہسپتالوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کے سر جوں تک نہ رینگی، انہوں نے کہا کہ اب ہسپتالوں کی حالت مخیر حضرات کے تعاون سے بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
محمودالرشید نے کہا کہ حکومت عمارت مکمل ہونے کے باوجود میاں میر ہسپتال کو مکمل فعال نہیں کر رہی، اتنے بڑے ہسپتال میں صرف اوپی ڈی میں مریض دیکھے جا رہے ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نہیں، آپریشن تھیٹر اور ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت نہیں۔
ایسے حالات میں صوبے میں صحت کی ایمرجنسی لگانے کی بجائے شہنشاہ پنجاب صحت کیلئے مختص بجٹ میں سے بھی اورنج ٹرین پر لگارہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عددی اعتبار سے چھوٹی ضرور ہے لیکن حکومت یاد رکھے یہ پنجاب کی10کروڑ سے زائد آبادی کی نمائندہ ہے، متحدہ اپوزیشن کسی صورت تعلیم، صحت اور صاف پانی کے فنڈز سڑکوں پلوں پر خرچ نہیں ہونے دیگی اگر حکومت نے بنیادی انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.