وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں آزادکشمیر حکومت کیلئے3 ارب30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

منگل 26 جنوری 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام کی مد میں آزادکشمیر حکومت کیلئے3 ارب30 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

مظفرآباد میں محکمہ مالیات کے ذرائع کے مطابق فنڈز کے اجراء کا فیصلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی ایک کمیٹی نے کیا جس میں آزاد کشمیر حکومت کے نمائندے بھی شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں آزادکشمیر کیلئے ساڑھے گیارہ ارب روپے کے فنڈز مختص کئے تھے جن کا 70 فیصد رواں سال 31 مارچ تک جاری ہونا تھا تاہم یہ فنڈز دو ماہ قبل ہی جاری کردیئے گئے۔