امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل تحسین ہے‘ نعیمین ایسوی ایشن

محفو ظ اورمضبوط پاکستان کی تشکیل کیلئے اتفاق واتحاد اوراخوت وبھائی چارے کاراستہ اختیا رکرناہوگا ‘ پروفیسر لیاقت علی صدیقی

منگل 26 جنوری 2016 19:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وطن عزیز میں امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج کاکردارقابل تحسین ہے،محفو ظ اورمضبوط پاکستان کی تشکیل کے لئے اتفاق واتحاد اوراخوت وبھائی چارے کاراستہ اختیا رکرناہوگا۔ان خیالا ت کااظہارمرکز ی صدرنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی نے نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

علامہ پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے مزید کہاکہ دنیا سے نفرتوں کے خاتمے اور الفت ومحبت کے فروغ کیلئے دینی اسکالر ز اپنا کردار ادا کر یں ۔ سر حد پاربیٹھی دشمن قوتیں پاکستان کو قومیت اورلسانیت کے نام پر تقسیم کرنے کی ناکام سازش پرعمل پیراہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان دشمن عناصروطن عز یز میں اندرونی اورخلفشار اورانتشار برپا کرناچاہتے ہیں۔ہمیں بحیثیت پاکستانی متحد ہوکرآگے بڑھناہوگا۔

پوری قوم دہشتگر د ی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم اپنے محسنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ سامراجی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ملکی سا لمیت اور حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے ،گمراہ لوگ قوم کے معماروں پر حملے کر کے سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ ہم چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور انکے محافظ کو بھی قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :