لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سے 2 مشتبہ شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 19:59

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سے 2 مشتبہ شخص گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سے 2 مشتبہ شخص گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے لاہور میں شملہ پہاڑی کے علاقے میں امریکی قونصلیٹ کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد افغانی ہیں۔ دونوں افراد کو امریکی قونصلیٹ کی ریکی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :