جنرل راحیل شریف کا اعلان اپنے ماموں اور بھائی کی طرح قابل فخر کارنامہ ہے، شجاعت حسین
چودھری پرویزالٰہی کے قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور عوامی فلاح، صحت و تعلیم کے دیگر منصوبے روک کر غریبوں سے دشمنی کی گئی ، صحافی قلم و کیمرہ سے پنجاب کے حکمرانوں کی بے حسی اور عوام سے سوتیلے پن کا سلوک سامنے لائیں،گجرات پریس کلب کی حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
منگل 26 جنوری 2016 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فرزند گجرات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان نشان حیدر پانے والے اپنے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید اور بھائی میجر شبیر شریف شہید کی طرح قابل فخر کارنامہ ہے، ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے قائم کردہ وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال اور عوامی فلاح، صحت و تعلیم کے دیگر منصوبے روک کر عوام باالخصوص غریبوں سے دشمنی کی گئی، پنجاب کے حکمران چودھری پرویزالٰہی کے نام کی تختیاں بے شک اتار دیں لیکن ان کو چلنے تو دیں۔
گجرات پریس کلب کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرہ سے پنجاب کے حکمرانوں کی بے حسی اور عوام باالخصوص اہل گجرات سے سوتیلے پن کا سلوک سامنے لائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا اعلان کوئی چھوٹی بات نہیں اس سے ملکی سیاسی حالات تبدیل ہوں گے، کچھ لوگ انتظار میں بیٹھے تھے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی لڑائی ہو گی، مگر آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، اگر وہ ذاتی مفاد دیکھتے تو پھر یہ فیصلہ نہ کرتے، انہوں نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور پاک فوج، اپنے خاندان، گجرات کے وقار میں اضافہ کیا جبکہ کراچی اور دیگر علاقوں میں امن کیلئے موٴثر اقدامات پر عام آدمی چاہتا ہے کہ وہ ابھی ریٹائر نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ راتوں رات پنجاب حکومت دھاندلی والا بلدیاتی آرڈیننس لے آئی کیونکہ اسے یقین تھا کہ گجرات سمیت دیگر اضلاع میں ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا، یہ کیس عدالت میں ہے اس لیے اس پر مزید کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی کارروائی ہونی چاہئے، سکولوں کو بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، عراق، افغانستان میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک خطہ میں امن قائم نہیں ہو گا، موجودہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں کیے اس لیے ابھی تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ متحدہ اپوزیشن کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی حد تک اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے، مرکز میں ابھی ایسی کوئی بات نہیں، متحدہ اپوزیشن کے قیام سے حکومت کو دھچکے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن اور جنگلہ بس خسارے کے ناکام منصوبے ہیں، آئندہ حکومت یہ منصوبے فوراً بند کر دے گی، لہٰذا عوام کا کھربوں روپیہ ان فیل منصوبوں پر ضائع نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یا کوئی اور سولو فلائٹ کے ذریعے اکیلا کامیاب نہیں ہو سکتا، الائنس بنیں گے تو کامیابی ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، ہوں گے یا نہیں یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ہمیشہ سے وفاقی کنٹرول میں رہا ہے اسے صوبوں کے کنٹرول میں دے کر صوبائی مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر چودھری گلزار، ڈاکٹر انصر، چودھری صفدر وڑائچ، چودھری خالد اصغر گھرال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت پریس کلب میں آئے تو نومنتخب عہدیداروں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی اور انہیں چودھری پرویزالٰہی سے منسوب ہال کا دورہ کروایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.