چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی نے چھ وکلاء کو سپریم کورٹ کیلئے فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کر دیئے

منگل 26 جنوری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم انرولمنٹ کمیٹی نے گیارہ امیدواروں میں سے چھ وکلاء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے لائسنس کیلئے فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

انرولمنٹ کمیٹی کے ممبران میں عدالت عالیہ لاہور کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار اور ایڈیشنل رجسٹرار جی اینڈ پی شامل ہیں۔ فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے وکلاء میں ایڈووکیٹ عابد حسین، عائشہ حامد، چودھری عمران حسن علی(راولپنڈی)، شیخ عثمان کریم الدین، محمد جاوید اقبال اور مسز عاصمہ حامد شامل ہیں