لاہور، محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں اور نرسنگ سکولوں میں کام کرنیوالی ہیڈ نرسوں اور اسسٹنٹ نرسنگ انسٹرکٹرز کی نا مکمل کوائف سے بھری سینارٹی لسٹ جاری کر دی

منگل 26 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں اور نرسنگ سکولوں میں کام کرنیوالی گریڈ17کی ہیڈ نرسیں اور اسسٹنٹ نرسنگ انسٹرکیٹرز کی نا مکمل کوائف سے بھری سینارٹی لسٹ جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سینکڑوں نرسیں ایسی ہیں کہ جن کی ولدیت ، تاریخ پیدائش ، تعلیمی قابلیت کے حوالے سے ریکارڈمحکمہ صحت کے پاس موجود ہی نہیں ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق 2285نرسوں کی سینارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے اس سینارٹی لسٹ میں محکمہ صحت کے پاس ریکارڈ نا مکمل ہے سینکڑوں نرسیں ایسی بھی ہیں کہ جن کے کوائف جن میں ولدیت، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، ڈومیسائل ، ترقی کی تاریخ جیسے نا مکمل ہیں جو کہ محکمہ صحت کی اہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے

متعلقہ عنوان :