تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
منگل 26 جنوری 2016 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر کے علماء کرام کا اجلاس مدرسہ قرآن اور آپکا گھرللبنات لاہورمیں ممتازعالم دین مولانا اعجازاحمد ڈیروی کی صدارت میں منعقدہوا،اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماوٴں مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود،مولانا عبدالقوی،قاری محمداکرم،قاری محمدطیب،قاری محمدافضل مولانا شفیق الرحمن،قاری عبدالروٴف، قاری وفاء الرحمن ،قاری محمدعامر،مولانا محمدمیاں سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مولانا اعجازاحمدڈیروی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کے خلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، مسلمانوں اور قادیانیوں کے درمیان جو ہمیں فرق نظر آتا ہے قادیانی اس فرق کو پوری دنیا میں مٹانے میں مصروف عمل ہیں ہمیں ہر حال میں اس فرق کو باقی رکھنا ہوگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کورس کو کامیاب بنانے کے لیے ہمیں بھرپور محنت کنی چاہیے اور پروفیسرز، سٹوڈنٹس، وکلاء اور تاجر برادری میں تحفظ ختم نبوت کا پیغام پہنچانا چاہیے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیزنے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.