ٹیسٹ ، ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی 20میں بھارتی سورماؤں کا فتح سے آغاز
188 کے جواب میں کینگروز 151رنز بنا کر آؤٹ ، ایرون فنچ 44 رنز بنا کر نمایا ں رہے ، سریش رائنا نے 41رنز بنائے ، ایشوین، بومراہ، جدیجہ اور پانڈے نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، دوسرا میچ 29جنوری کو کھیلا جائیگا
منگل 26 جنوری 2016 20:14
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) بھارت نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 برتری حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
روہت شرما نے 31، شیکھر دھون نے 5، سریش رائنا نے 41 اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 11 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جیمز فالکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سٹیو سمتھ کے علاوہ کوئی بلے باز بھارتی باؤلرزکا مقابلہ نہ کر سکا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.