یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے سستا ہو گیا

منگل 26 جنوری 2016 20:21

یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے سستا ہو گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء)عوام کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے سستا کر دیا گیا ہے، اسٹورز پر بازار سے سستی چینی بھی اب دستیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق 10 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 420 سے کم کر کے 400 روپے کلو کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوام کو اب اسٹورز پر چینی کی عدم فراہمی کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔ حکومت کی جانب سے چینی کی سپلائی شروع ہونے کے بعد اسٹورز پر یہ 60 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ ۔