”جے گنگاجل“ کی ٹیم فلم کی پروموشن کے لئے پونا پہنچ گئی

منگل 26 جنوری 2016 20:36

”جے گنگاجل“ کی ٹیم فلم کی پروموشن کے لئے پونا پہنچ گئی

ممبئی ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم”جے گنگاجل“ کی ٹیم فلم کی پروموشن کے لئے پونا پہنچ گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم”جے گنگاجل“ کی ٹیم نے فلم کی پروموشن کے لئے شہر شہر جانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ فلم کی ٹیم کلکتہ میں پروموشن کے بعد پونا پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار پرکاش جھا نے فلم کی کاسٹ سمیت نے شہر کے انسداد دہشتگردی سیل اور پولیس کنٹرول روم کا دورہ جہاں انہوں نے افسروں اور خواتین عملے سے بات چیت کی۔

واضح رہے ”جے گنگاجل“2003ء میں بننے والی فلم کا سیکوئل ہے تاہم اسکی کہانی نئی ہے۔مذکورہ فلم میں پریانکا چوپڑا،پرکاش جھا،مانیوکول،راہول بھٹ اور مرلی شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم 4 مارچ کو ریلز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :