سی ڈی اے جناح کنونشن سینٹر سول سٹاف سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنوں کا سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) میں شمولیت کا اعلان

منگل 26 جنوری 2016 20:40

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے جناح کنونشن سینٹر سول سٹاف سے تعلق رکھنے والے عبدالرؤف، علی رضا، جہانگیر احمد، سرفرازاحمد، جمعہ خان، توقیر احمد، ندیم رضا مسیح، سلطان ہارون، مثل داد، محمد نعیم، مہربان خان، سعید خان، ظہیر احمد، طاہر محمود و دیگر سینکڑوں کارکنوں نے لیبر یونین (امان الله گروپ) کو چھوڑ کر باضابطہ سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی نے خطاب کیا۔ چوہدری محمد یاسین نے اپنے خطاب میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلایاکہ وہ مزدور یونین کو ہمیشہ اپنے گھر کی طرح پائیں گے کیونکہ ہم لوگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ہم نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کی۔

متعلقہ عنوان :