ربادا کی تباہ کن باؤلنگ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ 280 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا

منگل 26 جنوری 2016 20:47

ربادا کی تباہ کن باؤلنگ،جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ 280 رنز ..

سینچورین ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) کاگیسوربادا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں 280 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا۔ چار میچوں کی سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔ انگلش ٹیم میچ کے آخری روز 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ربادا کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اس کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتیں رہیں، انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ربادا کی جادوئی باؤلنگ کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، آخری سات کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 49 رنز کا اضافہ کر سکے جبکہ چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے سے محروم رہے۔

ربادا نے میچ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ربادا میچ اور بین سٹوکس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو سینچورین ٹیسٹ کے آخری روزہ انگلش ٹیم نے 52 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 330 رنز درکار تھے جبکہ جوروٹ اور جیمز ٹیلر 19، 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دن کے تیسرے اوور میں مورکل نے ٹیلر کو آؤٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی، ٹیلر 24 رنز بنا سکے، اگلے اوور میں پائیڈت نے روٹ کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، روٹ 20 رنز بنا کر چلتے بنے، اس کے بعد انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ربادا کی جادوئی باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر تک وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سٹوکس 10، بیئرسٹو 14، ووکس 5، براڈ 2 اور اینڈرسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز کے بعد ربادا دوسری اننگز میں بھی کامیاب ترین باؤلر رہے، انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مورکل نے تین اور پائیڈت نے ایک وکٹ حاصل کی

متعلقہ عنوان :