مالدیپ کی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر (کل) پاکستان پہنچیں گی ، وزیراعظم اور مشیر خارجہ سے ملاقاتوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا

منگل 26 جنوری 2016 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مالدیپ کی وزیر خارجہ 3روزہ دورے پر (کل) بدھ کو پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ مالدیپ کی وزیر خارجہ (کل) بدھ کو 3 روز ہ دورے پرپاکستان پہنچ رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق مالدیپ کی وزیر خارجہ وزیراعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقاتیں کریں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کابھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :