پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے، ڈیجیٹل پاکستان پر یقین رکھتے ہیں ، چین کی مدد سے "ایکسلریٹڈ ڈیجیٹائیزیشن" کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں، آن لائن تجارت کو فروغ دینے کیلئے وزارت تجارت کے ساتھ ملکر" ای کامرس گیٹ وے فریم ورک" تیار کر رہے ہیں
زیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان کی چینی وفد سے گفتگو
منگل 26 جنوری 2016 20:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے، ہم ڈیجیٹل پاکستان پر یقین رکھتے ہیں اور چین کی مدد سے "ایکسلریٹڈ ڈیجیٹائیزیشن" کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں، آن لائن تجارت کو فروغ دینے کیلئے وزارت تجارت کے ساتھ ملکر" ای کامرس گیٹ وے فریم ورک" تیار کر رہے ہیں تاکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ کمپنیاں اور صارفین با اعتماد طریقے سے آن لائن لین دین کر سکیں، اگلے مرحلے میں بین الاقوامی کمپنیوں کو مدعو کریں گے کہ وہ پاکستان میں مقامی سطح پر اپنا سیٹ اپ قائم کر سکیں۔
وہ منگل کو یہاں چیئرمین چائینہ انوسٹمنٹ پروموشن سینٹر " ین لی جن" کی قیادت میں ملنے والے چین اعلی سطحی وفدسے گفتگو کر رہی تھیں۔(جاری ہے)
ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے، پاکستان میں آئی ٹی پارکس کے قیام، الیکٹرانک ترسیلات زر اور آئی سی ٹی سے متعلقہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور ایم ڈی ـ"پی ایس ای بی" عاصم شہریار بھی موجود تھے۔ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی کے منصوبہ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دونون فریقین نے روابط کے فروغ کیلئے ای کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا جو اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے معاون ثابت ہونگے۔ اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے چینی آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے پبلک پرائیویٹ پاڑنر شپ، اور مشترکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر وفد کو یقین دلایا کہ ایسی تمام تجاویز کا مکمل جائزہ بہت جلد پاکستانی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دونوں طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور دیگر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ انفراسٹکچر کی تعمیر کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ انوشہ رحمٰن نے وفد کے اراکین کو آگاہ کیا کہ ہم آن لائن تجارت کو فروغ دینے کیلئے وزارت تجارت کے ساتھ ملکر" ای کامرس گیٹ وے فریم ورک" کی تیاری میں مصروف عمل ہیں تاکہ آن لائن کاروبار سے وابستہ کمپنیاں اور صارفین با اعتماد طریقے سے آن لائن لین دین کر سکیں۔ اس سے اگلے مرحلے میں ہم بین الاقوامی کمپنیوں کو مدعو کریں گے کہ وہ پاکستان میں مقامی سطح پر اپنا سیٹ اپ قائم کر سکیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ چینی کمپنیاں جو انٹرنیٹ پے منٹ سسٹم سے وابستہ ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں انہیں بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ وفد کے شرکاء نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی ترویج کیلئے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.