حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے،عامر قدیر
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 21:03
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) لاہور ٹیکس بار کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدارتی امیدوار عامر قدیر نے مطالبہ کےا ہے کہ حکومت ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ اس کے بغیر ایمنسٹی سکیم سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دئیے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقریب میں لاہورٹیکس بار کے الیکشن 2016-17 کااعلان کیا گیا ۔
تقریب میں لاہور ٹیکس بار کے الیکشن 2016-17کے لیے ضیاءرضوی گروپ کے امیدواروں کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق محمد عامر قدیر صدر، محمد سفیان عمر نائب صدر، طیب اصغر وڑائچ جنرل سیکریٹری، محمد افضل مغل فنانس سیکریٹری اور محمد عاطف انور پسریچہ جائنٹ سیکریٹری کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔(جاری ہے)
تقریب میں پاکستان ٹیکس بار، لاہور ٹیکس بار کے سابق عہدیداروں سمیت اہم وکلاءرہنماﺅں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محمد عامر قدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم کی خرابی کے باعث 50 فیصد ریٹرن جمع ہی نہیں ہو سکیں لہذا ٹیکس دہندگان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کا اضافہ کیا جا نا چاہئے۔ انہوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا کہ وہ (IRIS)سسٹم مں بہتری لائے کیونکہ اس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آن لائن خدمات سے استفادہ نہیں کرپارہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرس سسٹم کی وجہ سے جب لوگوں کو این ٹی این ہی نہیں مل رہے تو وہ اپنی ٹیکس ریٹرن کیسے فائل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات د ی جانا چاہئے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.