بر آمدی شعبے کو اپنی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن اور جدت کی ضرورت ہے، احسن اقبال

وفاقی حکومت صنعتی و بر آمدی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات

منگل 26 جنوری 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصبوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے ملک کے بر آمدی شعبے کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے لئے اپنی مصنوعات میں جدت لانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ حکمت عملی میں بھی بہتری لانی چاہئے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیصل آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جس نے چمبر کے صدر محمد نواز کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت سازگار ماحول فراہم کر کے ملک کے صنعتی و بر آمدی شعبے کو ترقی دینے کے لئے پر عزم ہے۔ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے بر آمدی شعبے میں خا طر خواہ اضافے کی ضرورت ہے جسے بر آمدی مصنوعات میں جدت کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت صنعتی و بر آمدی شعبے کے مسائل کے حل کیلئے کو شاں ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کو خطے میں تجارت و مینو فیکچرنگ کا مرکز بناے جائے گا۔