آصف علی زرداری کا پنجابی کی معروف شاعرہ نسرین انجم بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
منگل 26 جنوری 2016 21:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پنجابی کی معروف شاعرہ نسرین انجم بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جنرل ضیاالحق کے مارشل لاء کے دور میں جب چیئرمین ذوالفقار علی بھٹوشہید کا عدالتی قتل ہوا تو نسرین انجم بھٹی نے سرکاری ملازم ہونے کے باوجود اپنی شاعری کے ذریعے قائدعوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کی یہ نظم"میں مرزا ساگر سندھ دا‘‘،’’میری راول جنج چڑھی"۔جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں اور آمریت کی مزاحمت کرنے والوں کو حوصلہ دیتی رہی۔ نسرین انجم بھٹی نے جنرل ضیاالحق کے مارشل لاء کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کے لئے بڑی بہادری سے جدوجہد کی۔(جاری ہے)
انہوں نے خواتین کے حقوق کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ریڈیو پاکستان کی ملازمت میں ہوتے ہوئے نسرین انجم بھٹی کو بطور سزا دوردراز مقامات پر ٹرانسفر کیا گیا مگر اس نے غیرجمہوری قوتوں کے خلاف نظم اور نثر میں لکھنا بندنہ کیا۔
سابق صدر پاکستان نے نسرین انجم بھٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی سیاسی کارکنوں کو تادیر محسوس ہوتی رہے گی۔ موجودہ دور کے سیاسی کارکنوں کو اس کی سیاسی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے۔ سابق صدر پاکستان نے مرحومہ کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.