آرمی پبلک سکول کے 150طلبہ کو پی ایس ایل لیکر جائیں گے،شاہدآفریدی

ٹیم میں کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی نہیں ہوتی،پوری ٹیم کھیلتی ہے ،باڈی لینگویج کا پازیٹو نہ ہونا ،حد سے زیادہ خود اعتمادی سے ٹیم کو ہارکا سامنا کرنا پڑ ا، میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جنوری 2016 21:24

آرمی پبلک سکول کے 150طلبہ کو پی ایس ایل لیکر جائیں گے،شاہدآفریدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ کے کھلاڑی اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول کے ایک سو پچاس طلبہ کو پی ایس ایل لیکر جائیں گے،فاٹاکے لوگ ملک کی سرحدوں کے سپاہی ہیں۔آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر اے پی ایس کے طلبہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے لیے زندگی گزارنا بڑی بات نہیں دوسروں کے لیے جینا اصل کام ہے،ہمارے ہاں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن سہولیات نہیں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی نہیں ہوتی،پوری ٹیم کھیلتی ہے،شاہد آفریدی نے تسلیم کیا کہ ان کی کارکردگی بہتر نہیں ،لیکن یہ بھی کہا کہ ٹیم میں کارکردگی اوورآل بہتر ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باڈی لینگویج کا پازیٹو نہ ہونا اورحد سے زیادہ خود اعتمادی سے ٹیم کو ہارکا سامنا کرنا پڑرہا ہے،شاہد آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو آرمی کی ضرورت نہیں،وہ بذات خود آرمی ہیں،فاٹا کے لوگ بارڈرز پر پاکستان کی طاقت ہیں،تعلیمی کی کمی کے باعث فاٹا کے لوگوں کو غلط استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرانہوں نے اے پی ایس کے طلبہ میں کرکٹ کی تیس کٹس بھی تقسیم کیں ،جبکہ سابق کرکٹر محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد ایک ہزار بچوں کو کرکٹ کٹس اور ضروری سامان دیں گے۔