اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا رروائیاں،36 ملزمان گرفتار،نقدی،منشیات ودیگر مال مسروقہ برآمد
منگل 26 جنوری 2016 21:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مختلف کا رروائیاں،36 ملزمان گرفتار کرلئے،ملزمان کے قبضہ سے نقدی ، 1540ڈبے بئیر ، 10 لیٹر شراب ، 1110گر ام چرس ، 3عدد پسٹل سمیت مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران28 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ سہا لہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان خر م اقبا ل اور محمد وقاص کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور اسلحہ 02عدد پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔
تھا نہ انڈ سٹر یل ا یر یا پولیس نے مخبر کی اطلا ع پر دوران چیکنگ پک اپ نمبر LEI-3371 سے دوران تلا شی 1540ڈبے بئیر کے بر آمد کر کر کے ملزم زاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے دوران گشت ملزم رفاقت مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے دوران گشت ملزم قدرت اﷲ سے 500گر ام چرس بر آمد کرلی۔
تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے محمد اطہر سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم رحیم با ز سے 400گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عا بد سے 210گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دوران گشت ملزم محمد عرفان کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.