اسلام آباد، ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کو جعلی ڈالرز بناکردینے والا نائجیرین باشندہ گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 21:39

اسلام آباد، ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کو جعلی ڈالرز بناکردینے ..

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، شہریوں کو جعلی ڈالرز بناکردینے والا نائجیرین باشندہ گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی، شہریوں کو جعلی ڈالرز بناکردینے والا نائجیرین باشندہ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے 45لاکھ روپے وصول کر کے جعلی ڈالرز بناکر دینے تھے، ملزم کے قبضے سے 15لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد کرلئے،ڈینلس نواکا نامی شخص نائجیرین باشندہ کو ایف ٹین سے گرفتارکیاگیااورملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے سینئیر سول جج عبدالغفور کا کڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

متعلقہ عنوان :