اسلا م آباد، چڑیا گھرمیں زنجیروں میں جکڑے ہاتھی کی زنجیریں کھول دی گئیں

منگل 26 جنوری 2016 21:41

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت کے اقلوتے مرغزار چڑیا گھرمیں گذشتہ کچھ دنوں سے زنجیروں میں جکڑے(کاون )ہاتھی کی زنجیریں کھول دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت کے اقلوتے مرغزار چڑیا گھرمیں گذشتہ کچھ دنوں سے زنجیروں میں جکڑے (کاون )ہاتھی کی زنجیریں کھول دی گئیں، کاون ہاتھی اپنی ساتھی ہتھنی نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ کچھ دنوں سے اداس تھا کیونکہ یہ ا س کے مست ہونے کا موسم ہے جس کے بعد سی ڈی اے نے سری لنکا سے دو ہتھنیاں منگوانے کی منظوری دے دی ہے ۔ مہاوت کو دوبارہ ہیڈ مہاوت بنادیاگیا۔