وفاقی دارلحکومت میں شدید سردی کی لہر ، نجی سکولوں کا تعطیلات کا اعلان

منگل 26 جنوری 2016 21:41

وفاقی دارلحکومت میں شدید سردی کی لہر ، نجی سکولوں کا تعطیلات کا اعلان

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)وفاقی دارلحکومت میں شدید سردی کی حالیہ لہر کے باعث اسلام آباد کے نجی سکولوں نے تعطیلات کا اعلان کردیاتاہم وفاقی دارلحکومت میں تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی دارلحکومت میں شدید سردی کی حالیہ لہر کے باعث اسلام آباد کے نجی سکولوں نے تعطیلات کا اعلان کردیاتاہم وفاقی دارلحکومت میں تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔

شدید دھندسخت سردی اور بچوں میں پھیلتی بیماریوں کی وجہ سے اسلام آباد کے نجی سکولوں نے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے،اس اعلان کے بعد والدین نے بھی خوشی کا اظہارکیاہے تاہم ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیم کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔