کیلی فورنیا نیول میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی اطلاع، عمارت کو گھیرے میں لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 21:55

کیلی فورنیا نیول میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی اطلاع، عمارت کو گھیرے ..
سین ڈیاگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء)کیلی فورنیا نیول میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی اطلاع کے بعد عمارت کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے سین ڈیاگو میں نیول میڈیکل سینٹر میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع کے بعد افراد تفری مچ گئی ہے۔ نیول میڈیکل سینٹر کی عمارت کو سیکورٹی فورسز کیہ جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو عمارت سے دور رہنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال کے باعث علاقے کے 3 اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔