بنگلہ دیش مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں نہ بھیجنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

منگل 26 جنوری 2016 22:54

بنگلہ دیش مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں نہ بھیجنے کے بہانے ڈھونڈنے ..

ڈھاکا (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں نہ بھیجنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ تیز گیند باز کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کے 'بہت کم امکانات' ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مستفیض جسمانی طور پر زیادہ طاقتور نہیں ہیں اور وہ اس پر کام کررہے ہیں جبکہ انہوں نے زمبابوے کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میں بھی تکلیف کا اظہار کیا تھا ، ایسی حالت میں ان کا باہر جاکر کھیلنا مشکل ہوگا کیوں کہ ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل کوئی چانس نہیں لے سکتے ہیں ۔

ناظم الحسن کے مطابق فاسٹ باولر کے فٹ ہونے کی صورت میں انہیں ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھلایا جائے گا لیکن موجودہ صورتحال میں انہیں باہر کھیلنے کے لیے بھیجنا بہت مشکل ہوگا ، انہوں نے عندیہ دیا کہ بی سی بی اس حوالے سے بورڈ اجلاس میں فیصلہ کرے گا جبکہ مستفیض الرحمان کو مالی معاوضہ دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ مستفیض الرحمان پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں منتخب ہوئے تھے ۔