سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم کے شاپنگ مال میں بم دھماکہ

muhammad ali محمد علی منگل 26 جنوری 2016 23:19

سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم کے شاپنگ مال میں بم دھماکہ
اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء)سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم کے شاپنگ مال میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوئیڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم کے شاپنگ مال میں بم دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بم دھماکے کی شدت کے باعث آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ جانے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔