10 ہزار میل کا فاصلہ۔ 70سال کے بچھڑے اس ویلنٹائن ڈے پر مل جائیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جنوری 2016 00:12

10 ہزار میل   کا فاصلہ۔ 70سال کے بچھڑے  اس ویلنٹائن ڈے پر مل جائیں گے

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2016ء)93 سالہ ناروڈ تھامس، جو دوسری جنگ عظیم میں ایک فوجی تھا، 71 سال کی جدائی کے بعد اپنی گرل فرینڈ جوائے ڈورینٹ سے ملے گا۔ 14فروری کو ، ویلنٹائن ڈے پر رنڈوا تھامس ورجینیا بیچ ، امریکا سے 10 ہزار میل دور ایڈیلیڈ ، آسٹریلیا جا کر مطلقہ ڈورینٹ سے ملے گا۔ تھامس اور ڈورینٹ کے دوبارہ ملنے میں انٹرنیٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

نومبر میں جوائس ڈورینٹ نے اپنے بیٹے روبرٹ مورس سے ، جو کمپیوٹر کے آگے بیٹھا تھا، کہا کہ کیا ہم اس چیز میں ہر شخص کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟ روبرٹ نے اس میں ناروڈ تھامس، 101 ائیر بورن لکھا اور انہیں تھامس کے بارے میں معلومات مل گئیں۔روبرٹ نے ورجینا کے اخبار سے رابطہ کیا، انہوں نےا ن کا رابطہ تھامس کے بیٹے سٹیو سے کرا دیا، جس کے بعد عشروں سے بچھڑے مل گئے۔

(جاری ہے)

تھامس کی جوائے کے ساتھ سکائپ پر گھنٹؤں بات ہوئی۔ تھامس اور جوائس کی ملاقات 1945 میں لندن میں ہوئی تھی۔ تھامس 101 ائیر بورن ڈویژن میں تھا اور جوائس نرسنگ پڑھ رہی تھی۔جلد ہی تھامس کا تبادلہ فرانس ہو گیا، جنگ کے خاتمے پر وہ بتدریج ورجینیا میں منتقل ہوگیا۔ایک دفعہ تو تھامس نے جوائس کو پروپوز بھی کیا تھا تاہم جوائس نے سمجھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے، اس لیے اس نے انکار کر دیا اور دونوں کے بیچ پھر کبھی بات چیت نہیں ہوئی۔