جانتے ہیں ڈھائی لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھنے والی کہکشاں یہاں کب پہنچے گی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جنوری 2016 00:12

جانتے ہیں ڈھائی لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی طرف بڑھنے والی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری۔2016ء)ہماری کہکشاں اور ہماری ہمسایہ کہکشاں کا ٹکراؤ ”جلد“ ہی ہونے والا ہے۔ ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے کی ہمسایہ کہکشاں اینڈرومیڈا ہماری طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس کہکشاں کے ہماری کہکشاں کی طرف بڑھنے کی رفتار 2لاکھ 50 ہزار میل فی گھنٹہ ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اینڈرومیڈا ابھی ہم سے 3.75ارب سال دور ہے۔

جب یہ دو کہکشائیں آپس میں ٹکرائیں گی تو یہ معلوم کہکشاؤں کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینڈرومیڈا اور ملکی وے کے ٹکراؤ سے زمین محفوظ رہے گی تاہم یہ متاثر ہوئے بنا نہیں رہے گی۔ اس وقت اینڈرومیڈا ہم سے 2.5 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ یہ تقریبا 4 ارب سال بعد ملکی وے تک پہنچے گی اور اسے درمیان سے الگ کر کے ایک نئی کہکشاں بنا دےگی۔ماہرین کے مطابق اس ٹکراؤ کے بعد5ارب سال بعد ہمارا سورج زمین کو نگل سکتا ہے۔ یہ ٹکراؤ چونکہ اربوں سال بعد ہوگا اس لیے ماہرین کوششوں میں ہیں کہ آسمانوں میں کہیں کہکشاؤں کے اس طرح ٹکرانے کے مراحل کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔