محکمہ موسمیات کی اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، فاٹا، بلوچستان میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
بدھ 27 جنوری 2016 11:06
اسلام آباد /پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کل جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی سنادی ، دادی کوئٹہ اور گردونوح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہونے سے سردی کی شدت میں کمی ہوئی، شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردو نوا ح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی ہوگئی ، وادی میں کم سے کم درجہ حرارت 7درجہ درجے سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری جانب صوبے کے شمالی علاقوں سمیت مختلف سرد علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔(جاری ہے)
سبی میں کم سے کم منفی دو درجہ سینٹی گریڈ،ژوب میں ایک درجہ سینٹی گریڈ ،جبکہ بارکھان میں دو درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سکردو، ہنزہ نگر، غذر اور گانچے میں اچھی برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔جمعرات اور جمعہ کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں اچھی بارش کی توقع ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 07، گوپس، ہنزہ منفی 06، پاراچنارمنفی 05، مالم جبہ، استور منفی03، دیر، سبی منفی 02، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلا م آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔پاراچنار11، مالم جبہ09، دیر، پٹن05، لوئر دیر 04،سیدوشریف03، مری، کالام، راولاکوٹ02، اسلام آباد، ایبٹ آباد، بالاکوٹ01ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ 05، کالام، استور، مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.