ڈاکٹر عاصم کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے

بدھ 27 جنوری 2016 11:06

ڈاکٹر عاصم کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سید ہارون احمد اچانک ملک سے باہر چلے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو 28 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونا جہا ں ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سابق مشیر پیڑولیم داکٹر عاصم حسین 20 جنوری سے کراچی کے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹر عاصم کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ہارون احمد کی رپورٹ پر عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال میں داخل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

اب ڈاکٹر عاصم کو 28 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے،جہاں ان کی عدالت میں میڈیکل رپورٹ جمع کرانا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون کی عدم موجودگی میں میڈیکل رپورٹ نہیں بن سکتی،ڈاکٹر عاصم کونفسیاتی مسائل کا سامنا ہے،جس کے لئے ان کی سائیکو تھراپی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :