لاہور، نوسر باز3 خواتین کا گروہ گرفتار،3رکشے برآمد

بدھ 27 جنوری 2016 11:08

لاہور، نوسر باز3 خواتین کا گروہ گرفتار،3رکشے برآمد

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) لاہور میں انارکلی پولیس نے نوسرباز خواتین کا ایک گروہ گرفتار کر کے مسروقہ رکشے برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 12وارداتوں میں مطلوب 3 خواتین ریما،حاجراں اور پروین کو ڈرائیور بشیر سمیت گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ رکشہ ڈرائیوروں کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کرتا اور پھر رکشہ لے کر فرار ہو جاتا،ان سے 3 رکشے برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :