وفاقی دارالحکومت اور پشاور سمیت ملک کے بیشترحصوں میں زلزلہ
بدھ 27 جنوری 2016 11:48
اسلام آباد ، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پشاور اور ملک کے بعض دیگر شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔
(جاری ہے)
پشاور میں رات 4 بج کر19 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 310 کلو میٹر زیر زمین بتایا گیا ہے۔
پشاور کے علاوہ ملاکنڈ ڈویڑن اور خیبر پختونخوا کے بعض دیگر شہروں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے بعد لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے خوش قسمتی سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ -مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.