برطانوی آل راونڈر بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

بدھ 27 جنوری 2016 11:54

برطانوی آل راونڈر بین سٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

سینچورین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) انگلینڈ کے بین سٹوکس چار یا کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 400 یا زائد رنز اور 10 یا زائد وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے آل راﺅنڈر بن گئے ، انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں یہ کارنامہ انجام دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف انہی کی سرزمین پر کھیلی گئی 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز انگلش آل راونڈر بین سٹوکس کیلئے یادگار بن گئی جنہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

سٹوکس نے نے سیریز میں 411 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ 12 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی ۔ وہ 49 برس بعد ٹیسٹ سیریز میں 400 سے زائد رنز اور 10 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے آل راﺅنڈر ہیں ، اس سے قبل 1967ء میں آسٹریلیا کے کوپر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا، سیریز کے دوران انہوں نے پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔ ٹیسٹ سیریز میں 400 رنز اور 10 وکٹیں لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ایڈرچ اور بھارت کے مینکڈ بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :