عامر خان کا اپنے وزن میں کمی لانے کا اعلان

بدھ 27 جنوری 2016 12:04

عامر خان کا اپنے وزن میں کمی لانے کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے اپنے وزن میں کمی لائیں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان نے اپنی نئی فلم دنگل میں 55سالہ پہلوان کے کردارکی ادائیگی کے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھااب فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے وہ اپنے وزن میں اتنی ہی کمی لائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں مسٹر پر فیکشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کو وزن میں اس قدر اضافے کے سبب اپنی صحت کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

متعلقہ عنوان :