فلم ”دی سیکریٹ لائف آف پیٹس“8جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 27 جنوری 2016 12:11

فلم ”دی سیکریٹ لائف آف پیٹس“8جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) نٹ کھٹ شرارتوں سے بھری اینیمٹڈ فلم ”دی سیکریٹ لائف آف پیٹس“ بچوں کا دل لبھانے آرہی ہے، مذکورہ فلم آٹھ جولائی کو دنیابھرکے سینماگھروں میں پیش کی جائے گی-فلم میں نٹ کھٹ شرارتوں اور معصوم شکل کے ساتھ اسنوبال کی حرکتیں ایسی ہیں جو آپ کو حیران کردیں گی۔

(جاری ہے)

اینیمٹڈ فلم کی کہانی بھولے بھالے اسنوبال کے گرد کھومتی ہے جب وہ اپنے مالک کی پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیاجاتا ہے -فہرست سے نکالے جانے کے بعد وہ اپنے جیسے ہی انسان دوست،بے گھرجانوروں کی فوج بنانا شروع کردیتا ہے تاکہ وہ تمام خوشحال مالکان اوران کے پالتوجانوروں سے بدلا لے سکے۔

کامیڈی سے بھرپور فلم بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے آرہی ہے فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :