بچن خاندان کا ماڈرن فیملی پورٹریٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیاگیا

بدھ 27 جنوری 2016 12:17

بچن خاندان کا ماڈرن فیملی پورٹریٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیاگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) اپنے خاندان کا فیملی پورٹریٹ تیار کرنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے تاہم ابھیشک بچن نے بچن خاندان کا ماڈرن فیملی پورٹریٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ پورٹریٹ امریکن ٹی وی سیریزماڈرن فیملی سے متاثر ہو کر تیار کیا ہے جس میں ان کے دادا اور ملک کے معروف شاعر ہری ونش رائے بچن،امیتابھ بچن ،ابھیشک بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن بالترتیب ایک دوسرے کی تصویر لئے کھڑے ہیں۔ابھیشک بچن نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس میں ان کے والد امیتابھ اور دادا ہری ونش رائے بچن کے چہرے کا اسکیچ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :