اقوامِ متحدہ نے ڈنمارک میں تارکین وطن کی اشیاءضبط کرنے کے متنازعہ قانون کی مخالفت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 12:23

اقوامِ متحدہ نے ڈنمارک میں تارکین وطن کی اشیاءضبط کرنے کے متنازعہ قانون ..

جنیوا (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) اقوام متحدہ نے ڈنمارک میں تارکین وطن کی قیمتی اشیا ءریاست کے حق میں ضبط کرنے کے متنازعہ قانون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عالمی قوانین کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے کہا ہے کہ پناہ گزین جنگ سے بھاگ کر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر یورپ پہنچ رہے ہیں اور ان سے رحم دلی سے پیش آنا چاہیے اور پناہ گزینوں کے بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :