پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جمعرات کو نیپئر میں کھیلا جائیگا

بدھ 27 جنوری 2016 12:29

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جمعرات کو نیپئر میں ..

نیپئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح چھ بجے شروع ہوگا پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 70رنز سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈنے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی ۔ادھر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ دوسرے میچ میں حکمت عملی کے تحت میدان میں اترینگے اور غلطیاں نہیں دہرائینگے-

متعلقہ عنوان :