آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم کل افغانستان کیخلاف میدان میں اتریگی

بدھ 27 جنوری 2016 12:29

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم کل افغانستان کیخلاف میدان میں ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کل جمعرات کو افغانستان کے خلاف میچ سے عالمی ٹائٹل کے حصول کی مہم شروع کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں افغانستان، کینیڈا اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل جمعرات کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس اپنا دوسرا گروپ میچ 30 جنوری کو کینیڈا کے خلاف کھیلے گی ‘ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں 3 فروری کو سری لنکا کے مدمقابل ہو گی۔ یاد رہے کہ 2014ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم رنر اپ رہی تھی اور اسے فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :