فٹنس مسائل ،ڈیل سٹین انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار

بدھ 27 جنوری 2016 12:31

فٹنس مسائل ،ڈیل سٹین انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے ..

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے، فاسٹ باؤلر کی ٹی ٹونٹی سیریز میں دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر کائل ایبٹ جو کہ سینچورین ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے بھی ون ڈے سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، مورنے مورکل اور کاگیسوربادا کو بھی ون ڈے سیریز کے چند میچز میں آرام کا موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقن ٹیم کوچ رسل ڈومینگو نے کہا کہ ہم نے ون ڈے سیریز میں چند نئے فاسٹ باؤلرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم مینجر محمدموسی جی نے کہا کہ سٹین تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اور ہم انہیں اس حالت میں کھیلنے کا موقع دے کر کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتے اسلئے انہیں ایک روزہ سیریز سے باہر کیا گیا ہے تاہم امید ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔