اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگی

بدھ 27 جنوری 2016 12:31

اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری کریں گے، سیکرٹری رانا تنویر احمد نے بتایا کہ اجلاس میں گذشتہ سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اس سال منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اور اجلاس میں ایسوسی ایشن کے نئے عہدیدار کا چناؤ بھی کیا جائے گا