بلغارین فٹبالر نے خود ہی اپنا انٹرویو کر کے فیس بک پر لگادیا

بدھ 27 جنوری 2016 12:31

بلغارین فٹبالر نے خود ہی اپنا انٹرویو کر کے فیس بک پر لگادیا

صوفیہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار27جنوری- 2016ء) بلغاریہ کے سٹرائیکر ڈیمیٹار بیرباٹوف نے گریک لیگ میں اپنی ٹیم کی جانب سے باہر بٹھانے پر خود ہی اپنا انٹرویو کرکے فیس بک پر شائع کردیا، ان کے کلب پی اے او کے سالونکیا نے اے ای کے ایتھنز کے خلاف میچ میں انھیں بنچ پر بیٹھائے رکھا جس کے بعد انھوں نے صحافی بن کر خود ہی سوال کیے اور پھر ان کے جواب بھی دیئے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال تھا کہ کیا آپ سالونکیا کلب کو چھوڑ رہے ہیں ؟ اس پر انھوں نے خود ہی جواب دیا کہ میں یہ انٹرویو ایسے فضول سوال کرنیوالوں سے جان چھڑانے کیلیے دے رہا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :