اوکاڑہ : مکان کی چھت پر ہندوستان کا پرچم لہرانے پر ایک شخص گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 12:38

اوکاڑہ : مکان کی چھت پر ہندوستان کا پرچم لہرانے پر ایک شخص گرفتار

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : اوکاڑہ میں ایک گھر کی چھت پر بھارتی پرچم لہرانے کے جُرم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی پولیس نے بھارتی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے چھاپہ گاؤں (چک 54/2L) میں ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر مارا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کی اطلاع پر عمر دراز موقع سے فرار ہوگیا لیکن چند گھنٹے بعد ہی پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس نے عمر دراز کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 123- اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 16 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔گرفتار شخص عمر دراز کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔ لیکن اب اسے احساس ہوگیا ہے کہ اس نے بھارت کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔

متعلقہ عنوان :