پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 27 جنوری 2016 12:45

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ مذاکرات سے متعلق رابطے میں ہیں اور فروری کے دوسرے ہفتے میں سیکرٹری خارجہ مذاکرات متوقع ہیں جبکہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات 15 جنوری کو ہونا تھے تاہم پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے مذاکرات کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔

اسی حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ بھارت ماضی میں کئی بار مختلف بہانے تراشتے ہوئے خارجہ سیکرٹری مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیتا آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :