سچ جاننے کیلئے ایک لاکھ افراد اپنا نقصان کرا بیٹھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 12:47

سچ جاننے کیلئے ایک لاکھ افراد اپنا نقصان کرا بیٹھے

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لنک شیئر کی جا رہا ہے جو آپ کا آئی فون کریش کر دیتا ہے۔ریش سفاری ڈاٹ کام نامی یو آر ایل پر کلک کرنے سے آئی فون، آئی پیڈ یا دیگر سمارٹ ڈیوائسز کریش کر جاتی ہیں۔نائن ٹو فائیو میک کے مطابق اس لنک پر کلک کرنے سے فون کے براﺅ زر پر بڑی تعداد میں نمبر آنا شروع ہو جاتے ہیں اور فون کریش کر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سفاری کریش ڈاٹ کام 22 سالہ میتھیو برائنٹ نے پچھلے سال تیار کیا تھا۔میتھیو نے وائرڈ کو بتایا میں فارغ وقت میں یہ تجربے کیا کرتا تھا کہ اگر مختلف قسم کے کوڈ کسی مختلف براﺅزر ر ڈالے جائیں تو کیا ہو گا۔ میں نے سفاری کریش خالصتاً مذاق کے طور پر تیار کیا تھا۔‘ٹویٹر پر سفاری کریش ڈاٹ کام کے بارے میں لوگوں کو متنبہ کرنے کے باوجود اطلاعات کے مطابق اب تک ایک لاکھ صارفین اس لنک پر کلک کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :