کینسر میں‌مبتلا ہونے کا ڈرامہ کرنے اور عطیات کی مد میں 25ہزار ڈالر حاصل کرنے والی خاتون گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 12:54

کینسر  میں‌مبتلا ہونے کا ڈرامہ کرنے  اور عطیات کی مد میں 25ہزار ڈالر ..

جارجیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) :کینسر جیسے موذی مرض کا ڈھونگ کرنے والی جارجیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیرون ملک تفریحی سفر اور عطیات کی مد میں 25ہزار ڈالر حاصل کر لیے ۔ تاہم اس خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فارسیتھ کنٹری آفس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29سالہ میری بینیٹ کو اس ماہ کے آغاز ہی میں گرفتار کر لیا گیا تھا، گرفتار خاتون پر پہلی ڈگری کے جعلسازی اور فراڈ کے تحت چوری کے مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ بیماری کا بہانہ بنا کر میری بینیٹ سکائی ڈائیونگ،گرم غبارے کی سواری اورلینز تک مفت سفر، میکسیکو ریاست میں فشنگ سمیت اٹلانٹا بریوز کے ممبرز سے دستخط شدہ خط بھی وصول کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام مفت سفر، تحائف اور عطیات کی مد میں میر ی نے 25ہزار ڈالر حاصل کیے۔حکام نے مزید بتایا کہ میری نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے2010 میں چوتھے درجے کا اوورین کینسر تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میری کی جانب سے بھی کوئی اٹارنی پیش ہوا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :