سال 2015-16 کے دورا ن موبائل فونز کی درآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ

بدھ 27 جنوری 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16 کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات کا حجم 37 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.9 فیصد زائد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :